سعید احمد:وزارت ریلوے نے گریڈ 20 کے دو افسران کے تقررو تبادلے کردیئے.
چیف پرسنل آفیسر ریلوے اطہر ریاض مینجنگ ڈائریکٹر پی ایل ایف رسالپور تعینات کیا گیا۔اطہر ریاض کو وزارت ریلوے میں سپیشل اسائنمنٹ بھی سونپ دی گئی۔
گریڈ 20 کی آفیسر ڈی جی ایجوکیشن ریلوے روبینہ ناصر چیف پرسنل آفیسر تعینات کیا گیا۔
روبینہ ناصر کو ڈی جی ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا،وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔