ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئینی بنچوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع

Constitutional Bench, Supreme Court, Extension , Pakistani court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان  اور ان کے ساتھ کام کرنے والے  آئینی بینچز کی مدت میں  توسیع کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کی منظوری دی گئی

 آئینی بینچ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع، جوڈیشل کمیشن نے رولز کی منظوری بھی دے دی ۔
  جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچ  کا سربراہ 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ دسمبر 2024 میں جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دی تھی۔ اب ایک بار پھر توسیع دے دی گئی ہے۔