جنید ریاض: پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر ٹیچرز کی سنی گئی، نئی ایس این ای میں 1805 آسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔
اب ہرنئےواپگریڈڈہائر سیکنڈری میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کمپیوٹرکی سیٹ لازمی ہو گی۔ہرنئےاوراپگریڈڈہائی سکول میں ایس ایس ای کمپیوٹرسائنس کی بھی سیٹ شامل ہوگی۔ہر نئے اور اپگریڈڈ ایلیمنٹری سکول میں بھی کمپیوٹر ٹیچرز کی سیٹ شامل ہوگی۔
صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر ٹیچرز کی آسامیاں منظور کرنے کا ہمارا درینہ مطالبہ تھا۔