عثمان بزدار کی نیب میں طلبی کا 12واں پروانہ آگیا،22 جون کوبلالیا

NAB calls Usman Buzdar, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔عثمان بزدار کو اس سے پہلے گیارہ مرتبہ نیب میں طلب کیا گیا مگر وہ صرف 2 مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب نے اس سے پہلے عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ٹھیکوں میں بے ضابطگی اور تقرر و تبادلوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔