ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران کی حکومت جانےپر موم بتی مافیا اوریہودی لابی رورہی ہے،مولانافضل الرحمان

Molana Fazalur Rahman, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جانے پرموم بتی مافیا اوریہودی لابی رورہی ہے،امریکی کانگریس میں یہودی لابی چیئرمین پی ٹی آئی کے لیےفکرمند ہے۔

 ٹانک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ ہم نے پہلےہی کہا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس بیرونی ایجنڈا ہے،ہم نے پی ٹی آئی حکومت کےخلاف علم حق بلند کیا،ملک دشمن عناصرپی ٹی آئی کی حمایت میں سامنےآگئےہیں۔یہ دوبارہ اقتدار میں آنے کاخواب بھی نہیں دیکھ سکتا۔ہم نے تحریک انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کردیا۔