ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر 

Lahore airport,flight operation
کیپشن: Airport,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پھر سے متاثر ہونے لگا،طیاروں میں کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر آج 10پروازیں منسوخ جبکہ 7تاخیر کا شکار رہیں۔

لاہور ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 منسوخ کردی گئی، نجف جانے والی بغداد ائیر کی پرواز آئی ایف 342، جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 735، کوالالمپو سے آنے واکی پرواز او ڈی 131،لاہور سے کوالالمپور جانے والی مالنڈو ائیر کی پرواز او ڈی 132، لاہور سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 609، گلگت سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 610 ، کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 اور کراچی ہی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 525 منسوخ کردیا گیا۔

دوسری جانب لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715دو گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی، استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714ایک گھنٹہ ہندرہ منٹ ، کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 307تین گھنٹے، دوحہ جانے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 629 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔