اب حجام بھی ہوں گے رجسٹرڈ، حکومت نے فیصلہ کرلیا

Punjab Govt
کیپشن: hair salon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اب حجام بھی ہوں گے رجسٹرڈ، لگانا پڑے گا دکان کے باہر بورڈ رجسٹرڈ ہیئر ڈریسر حکومت پنجاب۔ پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز، لییارٹریز، مدارس اور بیوٹی پارلرز کے بعد اب باری آگئی ہے ہیر ڈریسرز کی اور حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا۔ اس حوالے سے حجام حضرات خدشات کا شکار ہیں کیونکہ ابھی تک ملک میں حجام کی غالب اکثریت بال بنانے کے ساتھ ساتھ ختنہ کرنے اور دیگوں کی پکوائی کے متقرق فرائض بھی سرانجام دے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت ان کی رجسٹریشن کی آژ میں اب ہئیر ڈریسرز پر بھی ٹیکس عائد کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ایسا کوئی بھی اقدام کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے اور شائد تاریخ میں پہلی دفعہ حجام بھی ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

 پنجاب بھر کے حجاموں کو محکمہ صحت سے دکانوں کی رجسٹریشن کروانا ہو گی جنہیں 3 ماہ کے لیے عارضی لائسنس جاری ہوگا، تربیت یافتہ اور ہیپاٹائٹس فری سرٹیفکیٹ کے حامل ورکر رکھنے والوں کو ہیلتھ انسپکٹر کے معائنے کے بعد حتمی لائسنس جاری کیا جائے گا۔ حجاموں کا کہناہے کہ اگر معائنہ انسپکٹر بے جا تنگ نہ کریں تویہ حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔

حجاموں کی رجسٹریشن کے عمل سے ہیر ڈریسرز کی دکانوں میں صفائی کے انتظامات میں بہتری آنے اور ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں کمی کی امید ہے۔