ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معصومہ انور کے نئے گانے نے دھوم مچا دی

Masooma Anwar
کیپشن: Masooma Anwar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ(زین مدنی)معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سانگ 'خط' نے میوزک حلقوں اور سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،  دس لاکھ سے زیادہ صارفین کی جانب سے گانے کو دیکھتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا گانا گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر  معصومہ انور کے نئے گانے "خط "کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے ، ویڈیو سانگ کا میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا ہے جبکہ ویڈیو کو ایگزیکٹو پرویڈیوسر بلاول چوہدری اور ریان چوہدری نے بیک اسٹیج پروڈکشن اور آئیکونک سلوشن کے پلیٹ فارم سے جاری کیا گیا ہے۔

  گلوکارہ معصومہ انور  کا کہنا ہے کہ مجھے تین سال بعد میوزک کی دنیا میں ایک بار پھر سے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے جس پر میں اپنے تمام پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان سمیت دنیا بھر سے گانے کی کامیابی پر مبارکباد موصول ہورہی ہے جس پر میں میوزک ڈائریکٹر فخر عباس ، پروڈیوسر بلاول چودھری اور اریان چودھری کا شکریہ ادا کرتی ہوں تمام ٹیم نے اپنی بھرپور صلاحتیوں سے میوزک کی دنیا میں خوبصورت گیت تیار کر کے پیش کیا ہے جس میں معروف اداکار شفقت چیمہ نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer