سرادر ایاز صادق کے پاس اب سرکاری بوریاں نہیں ہیں:عبدالعلیم خان

سرادر ایاز صادق کے پاس اب سرکاری بوریاں نہیں ہیں:عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:تحریک انصاف کےرہنماءعبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد، ریٹرنگ افسر نے این اے 129 اور این اے 131 سے کلئیر قرار دے دیا۔ حامیوں کے علیم خان کے حق میں نعرے بازی۔

ریٹرننگ آفیسر نے علیم خان کے کاغذات نامزدگی کلیر قرار دے کرانہیں این اے 131 اور این اے 129 سے الیکشن میں لڑنے کی اجازت دے دی ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے علیم خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات دائر کئے تھے۔ ایاز صادق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیم خان بیرون ملک تین آف شور کمنیوں کے مالک ہیں۔تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے اور آف شور کمپنیوں سے متعلق تمام کوائف بھی ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش کیے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں دن رات محنت کرنی ہے اور اختلافات کو 25 جولائی کے بعد دیکھنا ہوگا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:نوازشریف عدالت کو رام کہانیاں سناتے ہیں:عبدالعلیم خان
علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرادر ایاز صادق نے 2015 کے ضمنی انتخابات میں سرکاری بوریوں کے منہ کھول دیے تھے اب انکے پاس سرکاری بوریاں نہیں ہیں۔علیم خان کا کہنا تھا ہمارا ایک ہی مقصد اس ملک میں ایک ایسا نظام لانا ہے جس کے لیے ہمارے برزگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ہم ایسا پاکستان بنا کر رہیں گے۔