ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی وزیر داخلہ آئندہ 48 گھنٹے میں پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر داخلہ آئندہ 48 گھنٹے میں پاکستان کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر اسکندر مومنی آئندہ 48 گھنٹے میں پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ ہم منصب سید محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے دوران تجارت کے فروغ اور سیکیورٹی ایشوز پر تبادلہ خیال کرنا ہے، دونوں راہنما اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کے تناظر میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے داخلہ کی ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی، سائبر سکیورٹی، اور امیگریشن سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔