ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عطا تارڑ کا بڑا بیان، کشمیریوں کی حب الوطنی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا

عطا تارڑ کا بڑا بیان، کشمیریوں کی حب الوطنی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہجرت کرنے والے کشمیریوں کی حب الوطنی پر کسی کو شک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ لازوال ہے اور ان کا نعرہ آج بھی " کشمیر بنے گا پاکستان" ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیر کاز کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی خواتین اور کارکنوں نے ہر مشکل وقت میں عوام اور جماعت کا ساتھ دیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خان نیازی کے حالیہ پوڈ کاسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بعض بیانات بھارتی میڈیا میں نمایاں انداز میں نشر کیے گئے، جس پر عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی اور ایسی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر سیاسی مفادات کے لیے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم آج دنیا میں پاکستان کا وقار اور مقام پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔