ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ایس ایچ او ہنجروال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 2رکنی ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ملزمان ظفر اور شرافت کو اتفاق ٹاؤن پارک سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ 

ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھینتے تھے ۔ 

ملزمان سے 3 موٹرسائیکلیں، 3 قیمتی موبائل فونز، نقدی، اور پستول بمہ گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ جس کےبعد ملزمان ظفر اور شرافت کیخلاف مقدمات درج مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن کی جانب سے ایس ایچ او ہنجروال انسپیکٹر عامر انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ۔