ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی نے روٹی اور نان کی قیمتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

مہنگائی نے روٹی اور نان کی قیمتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہر میں روٹی اور نان مزید مہنگے ہو گئے ہیں، جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

نئے نرخوں کے مطابق روٹی کی قیمت میں 9 روپے جبکہ نان کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد روٹی 25 روپے اور نان 35 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے انہیں قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 2,400 روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث پرانے نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔

نان بائیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نئی قیمتوں کو تسلیم نہیں کرتی تو وہ تندور بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی کمی آئے اور عوام کو ریلیف مل سکے۔