ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پطرس بخاری کی یاد میں تقریب

Pitrus Bukhari, Zulfiqar Ali Bukhari, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:   گلوبل سٹیزن، پاکستان کے لیجنڈری ادیب، مزاح نگار احمدشاہ پطرس بخاری کی یاد میں آج لاہور میں ایک خوبصورت تقریب ہوئی۔

الحمراہال ٹومیں ہوئی اس  تقریب  میں ممتاز ادبی شخصیات اور ادب کے سٹوڈنٹ کثیر تعداد میں  شریک ہوئے۔ 

الحمرا کے چئیرمین رضی احمد نے اس تقریب میں اپنی گفتگو مین کہا،  پطرس بخاری کی شخصیت اور فن امر ہے۔

شاگردوں نے اپنی گفتگوؤں میں کہا،  پطرس بخاری ادب کی روشنی،محفل کی رونق،فکروفن کاروشن ستارہ ہے۔
پطرس کی زندگی اوران کے کارناموں پر بنائی گئی ایک ڈاکیومنٹری کو بڑی سکرین پردکھایاگیا جس پرناظرین نےخوب داددی۔
پطرس کی تحریروں کی خوشبونےاس محفل کو زعفراں زار بنائے رکھا۔
پطرس نےاردو،پنجابی،انگریزی،فارسی میں لڑیچرکےتراجم سے اردو ادب کی ساخت کوتقویت بخشی۔
پطرس کی تیونس کی آزادی کے لیے جستجو اور دنیا بھر میں ضرورت مند بچوں کے یو این او مشن کے مستقل کرنے کی جدو جہد روز حشر تک یاد رکھیں جائیں گی.