سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کو ورلڈ ماسڑرز سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے اور حسنین اختر کو ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی سنوکر پلیئیر پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، سنوکر کی دنیا میں محمد آصف کئی سالوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیت کر حسنین اختر نے بھی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا لیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان بیٹوں پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ ان دونوں کو مستقبل میں مزید کامیابیاں دے ۔