ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر فیصل کریم کنڈی کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرپولیس کو خراجِ تحسین

گورنر فیصل کریم کنڈی کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرپولیس کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

 گورنر فیصل کریم کنڈی نے آپریشن میں ڈی پی او ہنگو خالد خان، ایس ایچ او نبی خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی پی او خالد خان نے بہادری کیساتھ پولیس جوانوں کیساتھ ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کخلاف جنگ میں پولیس فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس آپریشن کے دوران 9 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ شدید زخمی ہوگئے۔