ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو میں آپریشن؛ وزیراعظم کا 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر پولیس فورسز کو خراجِ تحسین

ہنگو میں آپریشن؛ وزیراعظم کا 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر پولیس فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگو میں سیکیورٹی آپریشن میں 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر پولیس فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او محمد خالد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ محمد خالد جیسے نڈر افسران کی قیادت میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز مل کر ملک سے دہشتگردی کا مکمل سدباب کریں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس آپریشن کے دوران 9 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ شدید زخمی ہوگئے۔