ویب ڈیسک : رحیم یار خان میں کچے کے مزید 5 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس نے کچے کے مزید پانچ خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کرنے پر مجبور کردیا۔ سرنڈر ہونے والے ڈاکوؤں میں عبدالحکیم لٹھانی ، دادلہ دنوانی ، نوخلف دشتی ، امین دشتی اور شائق سکھانی شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پولیس مقابلوں، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، ڈاکوؤں کا تعلق کچہ کے علاقوں چکر بوٹ ،راجن پور ، روجھان، بخشہ آباد ، کچہ راضی اور گڑھی خیر محمد جھک سے ہے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ پولیس کے سامنے پیش ہونے والوں کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا، پولیس کے سامنے پیش ہونے والے عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں، سرنڈرہونے والے ملزمان کو قانون کے مطابق مدد اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔