ویب ڈیسک : وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے، اسحاق ڈار 22 جولائی کو سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار آج رات لندن میں قیام کریں گے اور کل نیویارک روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران اسحاق ڈار 22 جولائی کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں عالمی، علاقائی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے بھی اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے، جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جنوبی ایشیا میں سکیورٹی اور امن و استحکام پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔