ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت کی جیل میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، اکاؤنٹنٹ گرفتار

لکی مروت کی جیل میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، اکاؤنٹنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع لکی مروت کی ذیلی جیل میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے والے اکاؤنٹنٹ لطیف اللہ کو گرفتار کرلیا۔ 

اینٹی کرپشن نے لکی مروت کی سب جیل میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کی۔ انکوائری میں غیر قانونی بھرتی کے الزامات درست ثابت ہوئے، ساتھ ہی دورانِ تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ سب جیل لکی مروت میں اکاؤنٹنٹ  کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی گئیں۔ 

اینٹی کرپشن حکام نے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، جس میں اکاؤنٹنٹ لطیف اللہ اور قابل جان کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

محکمہ اینٹی کرپشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لطیف اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔