ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کشمیری عوام کی قربانیاں اور جدوجہد ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی: صدر زرداری

 کشمیری عوام کی قربانیاں اور جدوجہد ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی: صدر زرداری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صدرآصف علی زرداری نے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے ان کے فطری و دائمی تعلق کی روشن علامت ہے۔

 صدرآصف علی زرداری  کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کے باوجود حقِ خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور استقامت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں کی لازوال قربانیاں آج دنیا بھر میں آزادی، حریت اور قربانی کی اعلیٰ مثال بن چکی ہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

 انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور جدوجہد ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی اور ایک دن وہ بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔