علی ساہی: غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی پر مامور گاڑیوں کو اپگریڈ کیا جائے گا۔
غیرملکیوں کی سکیورٹی پر مامور گاڑیوں مرمت کروانے ، ٹریکرلگوانےکےفنڈزمختص کردیا گیا، ایس پی یو کی گاڑیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ٹریکر کی تنصیب ہوگی۔
ایس پی یوکی گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال پر 3 کروڑ 30لاکھ کےاخراجات کاتخمینہ لگایا گیا۔
مراسلہ کے مطابق گاڑیوں کی انجن آئل پر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گایا گیا، گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کیلئے50 لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ۔
گاڑیوں کی مرمت، آئل و ٹریکر لگانے کیلئے6کروڑ کےاخراجات آئیں گے، ٹینڈر میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں نے ٹینڈر جمع کروادئیے ہیں۔