ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسئلہ کشمیر کا پُر امن حل ہی خطے کے امن کی ضمانت ہے: یوم الحاق کشمیر پر وزیراعظم کا پیغام

مسئلہ کشمیر کا پُر امن حل ہی خطے کے امن کی ضمانت ہے: یوم الحاق کشمیر پر وزیراعظم کا پیغام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پُر امن حل ہی خطے کے امن کی ضمانت ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم الحاقِ پاکستان منا رہے ہیں، کشمیری نمائندوں نے 1947 ءکو پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔

اس موقع پر  وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں  کہنا تھا کہ  بھارت کے 10 لاکھ فوجی بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کونہ دبا سکے، کشمیریوں کی تیسری نسل بھی حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہے۔

 شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہائیوں پر محیط جدوجہد کشمیریوں کے جذبہ حریت کا ثبوت ہے، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ہی خطے کے امن کی ضمانت ہے۔

Ansa Awais

Content Writer