ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کیلئے مزید ایک ماہ کے لئے بند

پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کیلئے مزید ایک ماہ کے لئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا، بھارتی ایئر لائنز کے لئے فضائی حدود 23 اگست تک بند رہے گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا،  بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان کی ایک اور ایئر لائن نے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز کردیں۔ 

نجی ایئر لائن نے فلائٹ آپریشن کے لئے برطانوی سول ایوی ایشن کو درخواست دے دی، نجی ایئر لائن اگست سے اسلام آباد، مانچسٹر کے درمیان پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

قومی ایئر لائن نے پہلے ہی برطانیہ کے لئے پروازوں کی درخواست یوکے سی اے اے کو دی ہے۔