اسمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی

 اسمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہنگائی، معاشی مسائل اور دیگر وجوہات کے باعث دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں مسلسل 8 ویں سہ ماہی کے دوران کمی دیکھنے میں آئی۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ اور Canalys نامی تجزیہ کار کمپنیوں کی جانب سے جاری الگ الگ رپورٹس میں بتایا گیا کہ اپریل سے جون 2023 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 سے 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔اس عرصے میں سام سنگ سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی جس کا مارکیٹ شیئر 22 رہا جبکہ ایپل 17 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسری بڑی کمپنی رہی۔

حیران کن طور پر اپریل سے جولائی کے دوران سستے اسمارٹ فونز کی طلب میں تو کمی دیکھنے میں آئی مگر پریمیم یا فلیگ شپ فونز کی کھپت بڑھ گئی۔اس عرصے میں 20 فیصد سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز ایسے تھے جن کی قیمت 600 ڈالرز یا اس سے زیادہ تھی اور ایسا پہلی بار ہوا۔یہی وجہ ہے کہ ایپل کے آئی فونز کے لیے رواں سال کی دوسری سہ ماہی اچھی ثابت ہوئی، کیونکہ زیادہ تر آئی فونز کی قیمت 600 ڈالرز سے زیادہ ہے۔

نئے کے مقابلے میں پرانے فونز اب لوگوں کی توجہ کا زیادہ مرکز بن رہے ہیں اور ان کی فروخت میں اس سہ ماہی کے دوران 16 فیصد اضافہ ہوا۔دونوں رپورٹس میں کہا گہا کہ حالات میں مستقبل قریب میں بہتری کا امکان ہے کیونکہ کمپنیوں کی جانب سے بڑھتی قیمتوں سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں پرزہ جات کی خریداری کے ساتھ فونز کی قیمتوں کو مناسب حد پر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer