ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1717 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔