مودی کی تصویر کچرے میں، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

Nrendra Modi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کچرے میں سے نکل آئیں، جس پر غریب صفائی ملازم کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں مودی اور یوگی کی تصاویر کچرے کے ٹھیلے میں لے جاتی ہوئی پائی گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم اور یو پی کے وزیر اعلیٰ کی تصاویر کچرے سے برآمد ہونے پر ہل چل مچ گئی، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صفائی کا ملازم بر طرف کر دیا گیا۔