ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے:وزیراعظم

Shahbaz Sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی درخواست کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ طویل عرصے سے التوا کے شکار پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس پر فیصلہ سنائے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ  ریاستی اداروں پر بار بار شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے۔عمران نیازی کو دیئے گئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔