ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

PTI leaders
کیپشن: PTI leaders
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کردی۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس،میاں محمود الرشید، عمیر خان نیازی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ اوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 27 جولائی تک توسیع کردی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے الزامات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔