عدالت نے کریم ڈرائیور کو  کیپٹن کہنے پر پابندی عائد کر دی 

عدالت نے کریم ڈرائیور کو  کیپٹن کہنے پر پابندی عائد کر دی 
کیپشن: Careem
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: کریم سروس سے متعلق کیس کی سماعت سول جج راولپنڈی راؤ اعجاز احمد اعوان نے کی ۔

 ڈرائیور کو کیپٹن کہنے کے خلاف لابیب احمد نامی پائلٹ نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کریم سروس ڈرائیور کو کیپٹن کہنے پر ہمارا مذاق اڑایا جارہا ہے،  ہماری جاب ٹائٹل کے حوالے سے بھی کریم سروس ڈرائیور کو کیپٹن کہنا درست نہیں، ہماری نوکری میں کیپٹن تعلیم یافتہ اور لائسنس یافتہ ہوتے ہیں، ہمارے کیپٹن کو سول ایوی ایشن اتھارٹی باقاعدہ لائسنس جاری کرتی ہے۔
عدالت نے 31 جولائی کو کریم سروس انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer