چینی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

چینی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: چینی کی قیمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے چینی کی قیمت کا تعین کر دیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے چینی کی قیمت 88 روپے 24 پیسے قیمت متعین کرکے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے چینی کے سرکاری نرخ معتین کردیئے۔ لاہور شہر میں چینی کی تعین کردہ فِی کلو قیمت 88 روپے 24 پیسے متعین کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ چینی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کروائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر  نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخ نامے کے مطابق چینی کی فروخت کو یقینی بنائیں، گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 

دوسری جانب عید قرباں کے قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔لہسن 5 روپے اضافے کے بعد 130 سے 135 روپے کلو ،ادرک پانچ روپے اضافے کے بعد 415 سے 425 روپے فی کلو،لیموں 105 سے 110 روپے کلو ،ٹماٹر 3 روپے اضافے کے بعد 70 سے 73 روپے فی کلو ،ہری مرچ2 روپے اضافے کے بعد 85 سے 88 روپے فی کلو ،گاجر 80 سے 83 روپے فی کلو، کھیرا 50 سے 52 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےعمران خان نے کہا تھا کہ غریب عوام کے بارے میں سوچا جائے گا، غریب عوام بھوکے نہیں سوئیں گےمگر جو حالات جا رہے لگتا ہے کہ عید کے روز بھی غریب عوام بھوکے رہیں گے۔