عید قریب آتے ہی ڈاکوؤں نے ٹارگٹ سیٹ کرلیے

عید قریب آتے ہی ڈاکوؤں نے ٹارگٹ سیٹ کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری، تھانہ شاہدرہ کے علاقے میں قربانی کی خریداری کے لیے جانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔

متاثرہ شہری وقاص کے مطابق ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر 65 ہزار کے قریب نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، ملزمان نے گلی میں جاتے ہی اچانک گن پوائنٹ پر روکا اور واردات کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گلی میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، واقعہ کی درخواست تھانہ شاہدرہ جمع کرا دی گئی۔

دوسری جانب شہر میں ڈاکوئوں کی سرکوبی کیلئے قائم ڈولفن اور پیرو فورس بھی ڈاکووں کو لگام ڈالنے میں ناکام اور خواتین گلی محلوں میں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں۔ شادباغ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے خاتون کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکو بزرگ خاتون کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گئے جبکہ اسی دوران خاتون زخمی حالت میں نیچے گر گئی مگر بے رحم ڈاکو لوٹ مار کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

 سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ڈاکووں میں سے ایک ڈاکو پینٹ شرٹ اور دوسرا شلوار قمیض میں ملبوس ہے۔ پولیس نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال واردات کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا ہے۔