خوفناک حادثات میں بچے سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے

خوفناک حادثات میں بچے سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام/فہدبھٹی )زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان تیز رفتار قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شہر میں دو مختلف حادثات میں بچے سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔

افسوس ناک واقعہ لاہور میں ملتان روڈ شامکے بھٹیاں میں پیش آیا جہاں اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی،حادثے میں دو مزدور جاں بحق  ہوگئے،پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکرکارروائی شروع کردی ، دوسری جانب  ساندہ کی حدود میں ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق ہوگیا،جبکہ والد سمیت 4 زخمی ہو گئے۔حادثہ ساندہ میں بند روڈ پرپیش آیا۔ بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 سالہ آیان عامر بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔والدعامر اور بیٹی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق بس ساندہ پولیس کے قبضہ میں ہےجبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔ایس ایچ او ساندہ کا کہناتھا کہ مزید قانونی کارروائی درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور تیز رفتاری ہے، تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن شہری مختلف حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگ ہی معجزاتی طور پر جان لیوا حادثات سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ چند افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری اور کچھ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer