ایڈیشنل سیشن ججز بھرتی، امتحانات کے نتائج کا علان

ایڈیشنل سیشن ججز بھرتی، امتحانات کے نتائج کا علان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کے لئے ہونے والے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ 663 امیدوار وکلاء میں سے صرف 39 پاس ہوسکے، کامیابی کا تناسب صرف چھ فیصد رہا۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ایڈیشنل سیشن ججز کے نتائج کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتیوں کے لئے ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق 663 امیدواروں میں سے 39 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیاب ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیشن ججز کے لئے مقابلے کے امتحانات کا انعقاد عدالت عالیہ کا انقلابی اقدام ہے، مشکل امتحانات کے انعقاد کا مقصد بہترین ججز کا انتخاب ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی امتحانی کمیٹی کے سربراہ جسٹس شاہد وحید نے امتحان کی شفافیت بارے کئے گئے اقدامات بارے اظہار خیال کیا۔

پنجاب بار کونسل کےعہدیداروں نے ہائیکورٹ کے امتحانی نظام پراطمینان کا اظہارکیا ۔وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل چوہدری شاہنواز اسماعیل گجر نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہائیکورٹ کے امتحانی نظام پراعتماد ہے۔ وکلاء کی ذہنی استعداد کار بڑھانے کے لئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں اگست سے ان کی ٹریننگ کروانے کا پروگرام ہے۔

تقریب میں جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگر ججز، وائس چیئرمین پنجاب بار، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر افسران اور وکلاء نے شرکت کی۔