لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان 2018ء کا اعلان 20 جولائی کو کرے گا

لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان 2018ء کا اعلان 20 جولائی کو کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان 2018 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 20جولائی کو کرے گا، پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب ہفتہ کی صبح فلیٹیز ہوٹل میں ہو گی۔

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل 20جولائی کو کریں گے۔ لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے تفصیلی نتائج کا اعلان 21جولائی بروز ہفتہ کو صبح 10 بجے کیا جائیگا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب فلیٹیز ہوٹل میں صبح 10بجے ہوگی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں: پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اہم قدم

تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہو ں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ اور موبائل فون کے ذریعے 80029 پررول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے۔