ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درسگاہ میں طالب علم کی موت

 درسگاہ میں طالب علم کی موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مناواں کے ایک مدرسے میں طلباء کے درمیان جھگڑا، بینچ لگنے سے ایک طالب علم جاں بحق، سبزہ زار پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے چارافراد کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مناواں میں واقع ایک مدرسے کے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پندرہ سالہ نعیم اورصابرمیں لڑائی ہوئی۔اس دوران نعیم کودھکا لگا اوروہ بینچ سے ٹکرا گیا۔چوٹ شدید لگنے کی وجہ سے نعیم موقع پرہی دم توڑگیا۔ پولیس نے صابرکوحراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عابد باکسر نے چند منٹوں میں شہباز شریف کے پول کھول دیے 

 دوسری جانب سبزہ زار پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے4 ملزم گرفتارکرلیے ہیں۔ ملزمان میں ذوہیب،تیمور،رضا احمداورکامران شامل ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف،2عدد رپیٹر،36گولیاں اورکارتوس برآمد کیے ہیں۔