زین مدنی : پاکستانی موسیقی کے لیجنڈ گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اور ان کے صاحبزادے سانول عیسیٰ خیلوی نے مشہور ڈیوٹ گانا "بے وفا" کو نئے انداز میں ریلیز کر دیا ہے۔
گانے کی شاعری کمپوزیشن سانول عیسیٰ خان خیلوی نے ہی لکھی اور تیار کی ہے۔ گانے کا مکس ماسٹر افضل حسین نے تیار کیا ہے ، جبکہ گانے کی ویڈیو کا پوسٹ پروڈکشن اور ڈیزائن قاسم یوسف نے تیار کیا ہے۔
گانے کے بول اردو اور سرائیکی میں ہیں، اور یہ درد بھری محبت اور بے وفائی کے موضوع پر مبنی ہے۔ اسے جدید موسیقی، نئی دھنوں اور ویژول ٹریٹمنٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
سانول عیسیٰ خیلوی نے اسے موسیقی کی وراثت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف پرانے مداحوں کے لیے یادوں کی تازگی ہے بلکہ نئی نسل کو بھی کلاسک پاکستانی موسیقی سے جوڑنے کا خوبصورت موقع ہے۔یہ ریلیز پاکستانی موسیقی کے شائقین کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ یہ باپ بیٹے کی جھلک اور روایتی فن کو جدید دور سے ملانے کی ایک عمدہ مثال ہے۔