جنید ریاض:لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے لیے داخلہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری 2026 تک داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 12 فروری سے 24 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 25 فروری سے 9 مارچ 2026 تک وصول کیے جائیں گے۔
بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ 9 مارچ 2026 کے بعد کسی بھی امیدوار کا داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
کنٹرولر امتحانات طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ امیدوار مقررہ تاریخوں کے اندر اپنے داخلہ فارم مکمل کر کے جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔