وقاس احمد: چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول سابق ایکسائز ملازم تھا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا.پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر معاملہ دیرینہ عداوت کا شاخسانہ لگتا ہے، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیاہے جبکہ مقتول کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔