کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کو ریگولرائز کرنے پر کام شروع کردیا، شبلی فراز

syed shibli faraz federal minister science
کیپشن: syed shibli faraz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سینٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کرپٹوکرنسی کو ریگولرائز کرنے کا جائزہ لے رہی  ہے جبکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا۔

 اسلام آباد میں بلاک چین ٹیکنالوجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک پاکستان ، اور اسکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر اس ہدف کے حصول کے لئے کام کرینگے۔

انہوں نے کہا حکومت پہلے کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرکے قومی معشیت کا حصہ بنانا چاہتی ہے اور پھر شہریوں کو اس کے استعمال کے لئے تربیت دی جائے گی۔

 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرنا چاہتی ہے، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور خزانہ ڈویژن اس پر کام کر رہے ہیں، شفافیت اور احتساب کیلیے بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے، وزارت سائنس کی ماتحت یونیورسٹیوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی پائلٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

   بلاک چین سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف جانے کے لیے اہم اقدام اٹھائے ہیں۔ ای وی ایم بنائی اور سائنس انوویشن پالیسی بنائی۔ بلاک چین 2024 تک 20 ارب کی مارکیٹ بن جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ 200 کے قریب ممالک کسی نہ کسی طرح اپنے سسٹم میں بلاک چین کو شامل کر چکے ہیں، بینک بلاک چین کو استعمال کر کے 8 سے 10 ارب سالانہ بچا سکتے ہیں، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ووٹنگ شفاف ہو سکتی ہے۔