ویب ڈیسک : کورونا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہارگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہارگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔