گلبرگ (زین مدنی)معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سی حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں، احمد علی بٹ معروف اداکار و گلوکارآغاز علی کے بھائی ہیں، دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہ فرق چہرے سی لے کر قد، کاٹھ اورجسامت میں بھی خوب واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
آغا علی سلم اور اسمارٹ ہیں جبکہ احمد علی بٹ وزنی جسامت کے مالک ہیں، حال ہی میں آغا علی خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اچھا خاصا وزن کم کیا ہے۔
View this post on Instagram
آغا علی کے بعد اب ان کے بھائی احمد علی بٹ نے بھی سوشل میڈیا، انسٹا گرام پر اپنی دو نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے غیر معمولی وزن کم کر کے سب کو حیران ہونے پر مجبور کر دیا ہے، احمد علی بٹ کی انسٹا تصویروں کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور یہ تصاویر خوب وائرل بھی ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کامیڈین اداکار احمد علی بٹ بھارتی پنجابی فلم 'پھٹے دیندے چک پنجابی' سے بالی ووڈ میں انٹری دینے جا رہے ہیں، اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ تھا کہ انہیں بھارتی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف بھارتی اداکارگپی گریوال، نیروباجوہ بھی شامل ہیں۔