کھابوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

کھابوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) سمورمہ فوڈ پوائنٹ کی پہلی برانچ کا افتتاح ہو گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق نے برانچ کا افتتاح کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔

فیروز پور روڈ پر سمورمہ فاسٹ فوڈ پوائنٹ کی پہلی برانچ کا افتتاح کردیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر سہیل خاور، عمر شامی، علی شامی، عثمان مجیب شامی، عبدالصبور شیخ، میاں حمزہ، کرامت ڈوگر، عامر خان، محب، محمود نشاط، منیب، عابد حسین، آغا افتخار اور عدنان منظور بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری اچھے انداز میں جاری ہے، بنگالی ٹیم بی پی ایل کھیل کر آرہی ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔

مصباح الحق نے برانچ کے افتتاح کی خوشی میں کیک کاٹا اور پھر فوڈ پوائنٹ کا دورہ بھی کیا۔ مصباح الحق اس موقع پر لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔