النور ٹاؤن میں گلیوں کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح

النور ٹاؤن میں گلیوں کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:نائب صدر  والٹن کنٹونمنٹ بورڈ چودھری سجاد احمد نے النور ٹاؤن میں گلیوں کے ترقیاتی کام مکمل ہونے پر افتتاح کردیا۔


وائس پریزیڈنٹ والٹن بورڈ چودھری سجاد احمد نے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئےچودھری سجاد احمد نے کہاکہ النور ٹاؤن کی گلیوں کو پی سی سی کرانے کا وعدہ پوراکردیا،ہر دور میں عوامی خدمت کو ترجیح دی ۔ بلدیاتی نظام کی مدت پوری ہونے کے باوجود والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ جب بھی الیکشن ہونگے مسلم لیگ ن کے نمائندے ہی عوامی انتخاب ہونگے۔

بعدازاں چودھری سجاد احمد نے لیگی رہنما وسیم احمد کے گھر جاکر انکے بھائی تسنیم احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملک اشرف، ندیم واہلہ ،رانا سرور ،ملک دلاور، عبدالغفور، منور حسین انجم، رانا عدیل، عیش بہادر، جان محمدخان، محمد یاسین خان، ملک رحمت، صدیق فوجی، علی رضا، عبدالرزاق، ساجد عباس، بابا وارث سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer