نیب لاہور نے علیم خان، اہلیہ کی آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

نیب لاہور نے علیم خان، اہلیہ کی آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعود بٹ:نیب لاہور نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان اوران کی اہلیہ کی آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ مختلف اداروں سے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آف شور کمپنی کیس میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن، گورنر سٹیٹ بنک اور ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ ہونٹ کو خط لکھا۔

 خط میں واضح کیا گیا کہ تمام تفصیلات 23 جنوری تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت۔ نیب کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو  کو بھی خط لکھا گیا۔

تمام اداروں سے علیم خان اور انکی اہلیہ کرن علیم خان کی کمپنی ہیکھسم اوورسیز لمیٹڈ کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔