عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،34 کے قریب عطائیوں کے اڈے سربمہر

عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،34 کے قریب عطائیوں کے اڈے سربمہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان:پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، شہر میں 34 کے قریب عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے گئے۔ کمیشن کی ٹیموں نے  ان اڈوں کو  بند کیا.

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پرعلاج معالجہ کرنے والے 34عطائیوں کے اڈے سیل کردیے۔ کمیشن کی ٹیموں نے جن 34اڈوں کو بند کیا ان میں 16 ایلوپیتھی اتائی، نوجعلی دندان ساز اورنو جراح شامل ہیں۔ طارق کلینک،منہاج کلینک، عبد الرؤف کلینک، جان محمد کلینک،عظیم کلینک،حیدر میڈیکل سٹور اینڈ کلینک،محمد یا سین کلینک،مقصود علی کلینک کو بند کر دیا گیا ہے، نواز کلینک،چوھدری ہیلتھ کلینک، شہزاد کلینک، نیشنل میڈیکل سٹور،منیر کلینک، غوری کلینک،مغل میڈیکل سٹور اورذوالفقار کلینک بھی بند ہونے والے کلینکس کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سیل کیے گئے جعلی دندان سازوں میں علی ڈینٹل کلینک، شاہد ڈینٹل سرجری، ڈیسنٹ ڈینٹل کلینک، زاہد ڈینٹل کلینک، شو کت ڈینٹل کلینک اینڈ لیب، شیراز اعجاز ڈینٹل کلینک،عرفا ن ڈینٹل کلینک،اویس ڈینٹل کلینک اورسعید ڈینٹل کلینک شامل ہیں۔ عبد الرزاق جرا ح سینٹر، بسم اللہ ہڈی جوڑ،محمد رفیق پہلوان ،اصغرعلی پہلوان،محمد شہبا ز دواخانہ اینڈ جراح، شا ہ جہان فیض غوثیہ جراح، شفاخانہ جراحی،محمد شفیع جراح اور الہجویری جراح بھی بند کردیے گئے ہیں۔