سٹی 42 : پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
ہلاک خوارج دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورعز کا ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ، ویژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔