ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عادل نواز خان نے مثال قائم کر دی

عادل نواز خان نے مثال قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سرکاری اداروں میں ریفارمز کی بات کی جاتی ہے۔ ہیومن ریسورس اور افسران بھی ان میں آتے ہیں۔ عموماً یہ ہوتا تھا کہ ایک بار سرکاری نوکری مل گئی تو پڑھائی لکھائی سے تعلق ختم۔لیکن بڑی اچھی بات ہے کہ آج کل سرکاری افسر بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

 ہمارے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عادل نواز خان جو ڈی جی پی آر میں الیکٹرانک میڈیا سیکشن کو دیکھتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلشنز میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ یہ بڑی مثبت بات ہے۔ انہوں نے اس دوران امریکہ میں فیلو شپ بھی کی۔

 ایسے افسر جو اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ بھی کرتے رہیں، اس کا گورننس پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ان کو ہم مبارک بھی دیتے ہیں ۔ حکومت ایسے پڑھے لکھے افسران کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے۔