ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانےوالوں کیلئے اہم خبر

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانےوالوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے نئی شرط عائد کرتے ہوئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

 اب بغیر باقاعدہ تربیت کے کسی بھی امیدوار کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50ویں اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ صوبے بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکولز قائم کیے جائیں گے تاکہ امیدواروں کو معیاری تربیت فراہم کی جا سکے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت دے کر لائسنس جاری کیے جائیں۔

اجلاس میں ماحولیاتی سیاحت اور جنگلات کے تحفظ سے متعلق منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے تاکہ انہیں بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے ماربل سٹی کراچی منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔