درِ نایاب: ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر نےرمضان کے بابرکت مہینے میں نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کیا گیا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کے اوقات کار پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہونگےجبکہ پہلی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12بجے تک ،دوسری دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک ہو گی ۔
اسی طرح جمعہ کے روز پہلی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔